15 جون 2009 - 19:30

ایران نے جوہری توانائی کے سلسلے میں اہم کامیابی کااعلان کیا ہے جس کے تحت اس کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ ہوجائے گا۔

 ایران کی ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کے سائنسدانوں نے سینٹری فیوجز ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا لیا ہے جس سے یورینیم کی افزودگی کا کام تیز رفتاری سے کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ جوہری صلاحیت میں دس گنا اضافہ کرنا چاہتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کواقوام متحدہ کی نگرانی میں جاری رکھنے کے وعدے پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ ایران آئی اے ای اے سے تعاون جاری کرتے ہوئے اپنے پرامن جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا۔